@urduvirsa_: ناصر کاظمی کی بہت ہی مشہور غزل جس کو میڈم نور جہاں نے اپنی خوبصورت آواز میں گا کر امر کر دیا..... نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد آج کا دن گزر نہ جائے کہیں نہ ملا کر اداس لوگوں سے حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں ------------------------ #nasirkazmi #urdupoetry #urdushayari #ghazal
نِیّتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تُو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں
آرزو ہے کہ تُو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائےگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں 'ناصر'
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
2026-09-14 04:41:15
0
To see more videos from user @urduvirsa_, please go to the Tikwm
homepage.