@dreamy__writes: زندگی میں بعض اوقات انسان کا انا اور غیرت اسے کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیتی، چاہے سامنے موت ہی کیوں نہ کھڑی ہو۔ لیکن جب کوئی شخص بدلے کی طاقت رکھتے ہوئے بھی محض اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیتا ہے، تو وہ احسان بڑی سے بڑی انا کو بھی موم کر دیتا ہے۔ جھکانا اور جھکنا دو الگ باتیں ہیں۔ جو انسان کسی کے دباؤ، دھمکی یا خوف سے نہیں جھکتا، وہ اکثر محبت، خلوص اور احسان کے سامنے اپنا سر تسلیمِ خم کر دیتا ہے۔ معاف کرنا ظرف کی بات ہے اور احسان کا بدلہ احترام سے دینا انسانیت کی معراج۔ یاد رکھیں: "جو دباؤ میں نہیں جھکتا، وہ محبت میں بک جاتا ہے۔" #fyp #repost