@dewanegillani: محبت میں ہر چیز کی آزادی خوبصورت نہیں ہوتی۔ بعض اوقات جسے ہم آزادی کا نام دے رہے ہوتے ہیں، وہ دراصل اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے تعلق کو کمزور کرنے کا آغاز ہوتی ہے۔ محبت کا مطلب یہ نہیں کہ محبوب جو چاہے کرے اور ہمیں اس سے کوئی سروکار نہ ہو؛ محبت تو وہ احساس ہے جہاں انسان اپنی خوشی سے پہلے اس شخص کے دل، عزت اور جذبات کا خیال رکھتا ہے جسے وہ اپنا کہتا ہے۔ کچھ پابندیاں محبت کو قید نہیں کرتیں، بلکہ اسے بکھرنے سے بچاتی ہیں۔ کیونکہ جس رشتے میں فکر ختم ہو جائے، وہاں آزادی بھی آہستہ آہستہ بے فکری بن جاتی ہے، اور بے فکری اکثر وہ فاصلے پیدا کر دیتی ہے جنہیں بعد میں چاہ کر بھی ختم نہیں کیا جا سکتا محبت میں محبوب کو اپنے قریب رکھنے کی خواہش ملکیت نہیں، اسے قید کرنا نہیں یا اس پہ مردانگی کا رعب جمانا نہیں مگر اس کے پیچھے خلوص، احترام اور وفا ہے کیونکہ جسے ہم دل سے چاہتے ہیں، اسے دنیا کے ہر راستے پر اکیلا چھوڑ دینا محبت نہیں… بلکہ اپنے حصے کی ذمہ داری سے دستبردار ہونا ہے اور محبوب سمجھتا ہے ہم اسے قید کر رہے ہیں جو اسے گھٹن لگتی ہے کیونکہ وہ معاشرے کی تلخیوں سے واقف نہیں ہوتا اس نے معاشرے کی حقیقت کو نہیں دیکھا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منم نوکر گیلان