@dani_adnan525: الفلاح تھانے میں خواجہ سراؤں کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی کارکردگی پر سوالات الفلاح تھانے میں خواجہ سراؤں کے احتجاج اور مبینہ ہنگامہ آرائی کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی جبکہ مظاہرین کے لاک اَپ تک پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ احتجاج کے دوران بعض مظاہرین کی جانب سے کپڑے اتار کر احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تھانے کے دروازے بند کرکے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی کوشش کی۔ واقعے نے تھانے کی سیکیورٹی، انتظامی گرفت اور پولیس کی فوری ردِعمل کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اگر ایک پولیس اسٹیشن میں مظاہرین لاک اَپ تک پہنچ جائیں تو یہ پولیس کی رِٹ اور انتظامی تیاری کے حوالے سے تشویشناک صورتحال ضرور ہے۔ کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے کا نوٹس لے کر یہ واضح کرنا ہوگا کہ تھانے میں سیکیورٹی کے انتظامات اور کمانڈ اینڈ کنٹرول میں کہاں خامی رہ گئی۔ #karachipolice #trancegender #videojournalistvlog #fyp #tok