@police.kpk.tiger: *کیپٹل سٹی پولیس پشاور* پشاور ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے باڑہ اور پشاور کے مضافاتی علاقوں میں قائم پولیس چوکیات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی سی پی او پشاور نے فرنٹیئر روڈ چوکی، سیال خوڑ چوکی، نرگس چوکی اور باڑہ شیخان چوکی کا دورہ کیا، جہاں خیبر اور پشاور پولیس کی تعیناتیوں اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دہشت گردی کے واقعات کے باعث حملوں کا نشانہ بننے والی چوکیات کی مجموعی سکیورٹی، حفاظتی جال، سرکاری اسلحہ، نفری کی تعیناتی، چوکیات کے اندرونی و بیرونی حصوں سمیت اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین، ڈی ایس پی سعید الرحمن اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے مضافات میں فرائض انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے۔ سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت چوکس رہیں، مشتبہ افراد اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں *سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس اہلکاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جس کے لیے سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔