@abdul.khaliq.achakzai: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے کہا کہ آپ کا قواعد کا حوالہ دینے اور وضاحت کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔ آپ اس ایوان کے نگہبان ہیں اور آپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ قواعد و ضوابط کے مطابق اس ایوان کی کارروائی چلائیں۔ ہمیں آپ کی ذات اور آپ کے طرزِ عمل پر مکمل اعتماد ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال سے آپ جس انداز میں ایوان کو چلا رہے ہیں، ہم اس پر بہت خوش اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ آپ ہم سب کو جس طرح سنبھال کر چلا رہے ہیں، ہم سب اس کی قدر کرتے ہیں۔