@ptiexmnalalmalhi: شکریہ عمرکوٹ! آج جس طرح آپ نے میری اور مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب کی کال پر گھنٹوں انتظار کیا اور عوام کے سمندر نے اس اسٹریٹ موومنٹ کو ایک تاریخی جلسے میں تبدیل کر دیا، اس پر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان، قیادت، جماعتِ غوثیہ، لال مالہی , حلیم عادل شیخ اور سندھ کی عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں نے ایک طویل عرصہ تنقید برداشت کی، لیکن اپنے والد کی طرح اس نظریے اور پارٹی کے ساتھ ڈٹا رہا ہوں اور ڈٹا رہوں گا۔ آج عمرکوٹ کا یہ تاریخی اجتماع میرا الفاظ سے نہیں، عملی اقدام سے جواب ہے۔ آج سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت کے ہمراہ سندھ کی سڑکوں پر جاری یہ اسٹریٹ موومنٹ اسی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ ان شاء اللہ یہ قافلہ عمران خان، مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی تک نہ رکے گا، نہ جھکے گا۔