@habib.khatana5: سالانہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ بابرکت سالانہ کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں سیرتِ طیبہ، محبتِ رسولِ اکرم ﷺ اور دینِ اسلام کی اہم تعلیمات کے حوالے سے ایمان افروز بیانات ہوں گے۔ تمام احباب سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس عظیم الشان سالانہ کانفرنس میں خود بھی بھرپور شرکت فرمائیں اور اپنے عزیز و اقارب و دوست احباب کو بھی ساتھ لائیں۔ آئیے اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھائیں، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سنیں اور اپنی زندگیوں کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق بنانے کا عزم کریں۔ تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے خصوصی شرکت کی اپیل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سالانہ کانفرنس کو شرفِ قبول عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین