@007anxii: 🚨 بریکنگ نیوز 😢 معروف ترک اداکار سرحت مصطفیٰ کلیچ المعروف ’’کوسس‘‘ گھر میں مردہ پائے گئے ترک ڈرامہ کورولوش عثمان میں ’’کوسس‘‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سرحت مصطفیٰ کلیچ کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو صدمے سے دوچار کر دیا۔ 💔 ♦️ اطلاعات کے مطابق اداکار کو استنبول کے علاقے کاغتھانے میں واقع ان کے گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ ♦️ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 1 سے 2 روز سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، جس کے بعد ان کی گرل فرینڈ نے انہیں گھر کے صوفے پر بے حرکت حالت میں پایا۔ ♦️ ابتدائی معلومات کے مطابق جسم پر کسی تیز دھار چیز سے کٹنے یا چھیدنے کے نشانات نہیں ملے، تاہم آنکھوں، بازوؤں اور ٹانگوں کے گرد چوٹ کے نشانات موجود تھے۔ 🔴 اداکار کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تحقیقات جاری ہیں۔ 🥀 کوسس کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی اچانک موت نے ترک ڈراموں کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ 📌 ماخذ: صبا ح #TurkNamaPakistan #SerhatMustafaKılıç #KuruluşOsman #Kosses #BreakingNews