@ishq_qada: آپ کو ایک بات کہوں آپ برا تو نہیں مانیں گئیں؟ ۔ بات ھے کیسی اس منحصر کرتا ھے کہ برا منانا ھے یا نہیں۔۔۔ ۔ اچھا یعنی میں نہ پوچھوں؟ ۔ بات پوچھنی ھے یا کہنی ھے۔۔۔ پہلے یہ تو کلئیر کر لو۔۔۔ ۔ پوچھنی یا کہنی۔۔۔ پتہ نہیں۔۔۔ بس دماغ میں کچھ چل رھا ھے۔۔۔ آپ سن لیں۔۔۔ آپ کو سمجھ آئی تو جواب دے دینا۔۔۔ ۔ اوکے جی۔۔۔ ۔ اچھا بات کچھ یوں ھے کہ۔۔۔ آپ کہتی ہیں۔۔۔ آپ لاڈلی ہیں۔۔۔ مگر آپ اکیلی ہیں۔۔۔ آپ کا محبوب بھی چھین لیا گیا۔۔۔ جس سے آپ دل کی باتیں شئیر کرتی تھیں۔۔۔ وہ بھی دور کر دیا گیا۔۔۔ یہ کیسا لاڈ ھے؟ لاڈلوں کی تو ہر خواھش پوری کی جاتی ھے۔۔۔ اور آپ سے تو چھین لیا گیا۔۔۔ ۔ اچھا ۔۔۔ تو آپ کو جواب چاہئے اس بات کا کہ۔۔۔ میں کس وجہ سے خود کو لاڈلی مانتی ھوں؟؟ ۔ ہاں جی یہی سمجھ لیں۔۔۔ ۔ سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ۔۔۔ جن کو ہم لاڈلا کہہ کر ان کی ہر جائز و ناجائز بات مان مان کر ان کو خراب کرتے ہیں۔۔۔ اصل معنوں میں وہ ہمارے لاڈلے نہیں ھوتے۔۔۔ کیونکہ لاڈلا وہ ھوتا ھے جس کے مستقبل کی جس کے حال کی ہمیں فکر ھوتی ھے۔۔۔ ہم جن کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ جن کو پرفیکٹ دیکھنا چاھتے ھیں۔۔۔ جن کو باقیوں سے منفرد مقام پہ دیکھنا چاھتے ھیں۔۔۔ وقتی خوشی سے زیادہ آنے والے وقت کا سکون زیادہ معانی رکھتا ھے۔۔۔ لاڈلا وہ ھوتا ھے جس کو شتر بےمہار نہیں چھوڑا جاتا۔۔۔ جس کو راہ راست پہ رکھا جاتا ھے۔۔۔ جس کو فانی خواہشات کی وجہ سے اپنی آخرت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔۔۔ ۔ لاڈلے کی تعریف سمجھ آ گئی؟ ۔ جی سمجھ آ گئی۔۔ ۔ تو چلو پھر اب سنو کہ ۔۔ مجھ سے محبوب بھی لے لیا گیا۔۔۔ جس کو راز دان سمجھا وہ بھی نہیں ھے۔۔۔ میں اکیلی ھوں۔۔۔ تو میرے حساب سے یہ بھی رحمت کا طریقہ ھے۔۔۔ محبوب میں کھو کر۔۔۔ محبوب کو بنانے والے کو بھول جانا یا اس کو پس پشت ڈال دینا۔۔۔ زحمت ھوتی ھے۔۔۔ اور میرے ساتھ ھو رھا تھا یہی سب۔۔۔ محبوب کا خیال کھڑا رہتا تھا میرے اور رب کے بیچ۔۔۔ اس کو نکال دیا رب نے اور میری میرے رب سے تار جڑ گئی۔۔۔ ۔ پھر راز دان۔۔۔ تو رب سے بہتر کون راز دان ھو سکتا ھے۔۔۔ ہاں میری غلطی کے مجھے اپنے جیسا مادی راز دان چاہئے تھا۔۔۔ جس کو میں اپنی کیفیت بتا سکوں۔۔۔ مگر انسانی فطرت کے انسان ہر وقت موجود نہیں رہ سکتا۔۔۔ اس غیر موجودگی سے جو تکلیف ھوتی تھی۔۔۔ جو دم گھٹتا تھا۔۔۔ جو پھر کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی۔۔ خاص طور سے اسی کو ۔۔ اس ڈر سے کہ وہ چھوڑ دے گا۔۔۔ تو بس رب نے اس تکلیف سے آزاد کر دیا۔۔۔ اس کو کر دیا دور اور دے دیا حوصلہ۔۔۔ اور سمجھا دیا کہ بس میں ہی ہر دم موجود رہ سکتا ھوں۔۔۔ جب تم پکارو گی تب بس میں ہی جواب دے سکتا ھوں۔۔۔ ان عارضی سہاروں کو ترک کر کے ابدی کی طرف رخ کرو۔۔۔ ۔ اب آتے ہیں اکیلی ھوں کی طرف۔۔۔ اس پہ بس یہی کہوں گی۔۔۔ جب کوئی نہیں ھوتا تب وہ ھوتا ھے جس نے سب کو بنایا ھے۔۔۔ اس لیے میرے ساتھ میرے پاس وہ رب ھے۔۔۔ اس لیے اکیلی ھوں مگر تنہا نہیں۔۔۔ راز و نیاز کرنے کی فل آزادی ھے۔۔۔ بات کا جواب بھی ملتا ھے۔۔۔ راہ راست پہ رکھا جاتا ھے۔۔۔ بھٹکنے سے بچا لیا جاتا ھے۔۔۔ بے چینی و بیقراری کی بجائے سکون میں رکھا گیا ھے۔۔۔ تو میں ھوئی ناں لاڈلی۔۔۔ ۔ آپ کو کیا لگتا ھے۔۔۔ آپ رب کے لاڈلے ہیں۔۔۔ یا کسی انسان کے؟ ۔ رب ہم سب کا حامی و ناصر۔ ۔ #عشق حقیقی#deepthoughts #foryoupage #growmyaccount

نِراعِشق🖤
نِراعِشق🖤
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 06 September 2026 04:43:00 GMT
117
20
31
4

Music

Download

Comments

khokharkhokhar586
sohailzahid786 :
beshak
2026-09-06 08:49:58
0
nrani63
@N_RANI :
Masha Allah
2026-09-06 05:40:14
1
qamarzaman7656
Zaman :
دل میں اس کی محبت کے سوا کوئی محبت مقدم نہ ہو؛ ورنہ وہ تمہیں اس چیز کے ذریعے آزماتا ہے جو تمہارے دل میں داخل ہو چکی ہوتی ہے، یہاں تک کہ تمہارے اندر سے ہر غیر کی محبت نکل جائے—تاکہ تم اللہ کی محبت، ولایت اور نصرت کے مستحق بن جاؤ۔
2026-09-06 07:11:47
1
tabassum2663
Tabassum2663 :
راحت جو آپ میں دکھائی دے رب کی صفت۔۔۔ اس کا کیا۔۔۔
2026-09-06 04:56:10
1
tabassum2663
Tabassum2663 :
ماشاءاللہ ۔۔۔
2026-09-06 04:53:54
1
mysterious33755
م❤️‍🔥 :
🫠🫠🫠❤️‍🔥❤️‍🔥
2026-09-06 05:10:32
1
main.ki.jana
خودی ۔کی۔تلاش :
🥰🥰🥰
2026-09-06 06:33:36
1
To see more videos from user @ishq_qada, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About