@tanveerkhosa823: 😭🥲👈 ہمارے لنجی وار وسیب کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ 🚨 سردار گڑھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 50 سے زائد افراد زخمی رحیم یار خان میں سردار گڑھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کی فوری ٹرائیج، طبی معائنہ، ابتدائی طبی امداد اور ضروری علاج فراہم کیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ بابر کے مطابق حادثے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں میں تمام دستیاب طبی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملہ زخمیوں کی طبی نگہداشت میں مصروف رہا۔ سر کی شدید چوٹوں اور اوپن فریکچر کے مریضوں کو مزید بہتر علاج کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ بابر کے مطابق تمام زخمیوں کو ان کی طبی ضرورت کے مطابق فوری طبی امداد اور ضروری علاج فراہم کیا گیا، جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں اور شیخ زید ہسپتال کے درمیان مریضوں کی منتقلی اور علاج کے حوالے سے مکمل رابطہ برقرار ہے۔ 🤲 اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔