@junaidakbarmna: اندرونِ سندھ میں 27 ستمبر کی اسلام آباد موبلائزیشن کے لیے جاری اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں تین روزہ دورے کے دوران سندھ کے دور دراز اور چھوٹے چھوٹے گاؤں تک پہنچے تو عمران خان سے محبت اور وفاداری کے ایسے ولولہ انگیز مناظر دیکھنے کو ملے جو ناقابلِ یقین تھے۔ہر گاؤں، ہر چوک اور ہر راستے پر عوام کا جوش، جذبہ اور والہانہ استقبال اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ عمران خان کی محبت دلوں میں آج بھی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ اس دوران سندھ حکومت کا رویہ بھی قابلِ تحسین رہا۔ قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ تاہم کراچی میں کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس حوالے سے رپورٹ طلب کریں کہ کارکنان کو کس کے کہنے پر اور کیوں گرفتار کیا گیا۔ سندھ کی صوبائی حکومت سے امید ہے کہ باقی دو دنوں کے دوران بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی #ستمبر_مزاحمت_عہد_ہمارا
وقت آگیا ہے۔ قوم بیدار ہو چکی ہے، اب ظلم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو حق ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور اپنے عظیم لیڈر عمران خان کے لیے انصاف کا مطالبہ کریں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے راستے میں کون کھڑا ہے، ایک ساتھ کھڑے رہیں - اپنے وطن کے لیے، اپنے لیڈر کے لیے، اپنے حقوق کے لیے، وقار کے لیے اور آزادی کے لیے۔ پاکستان اس کے عوام کا ہے کسی اسٹیبلشمنٹ، ادارے یا حکومت کا نہیں۔ آپ کی آوازیں طاقتور ہیں، اور آپ کی جدوجہد پرامن، متحد اور پرعزم رہنا چاہیے۔ آپ کا مقصد سادہ ہے: پاکستان کے لیے انصاف، وقار اور آزادی۔💪🇵🇰 🙏