@mochi.baby82: سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کو نظر انداز کر رہے ہیں، بلکہ اس احساس کی ہوتی ہے کہ جس چیز سے آپ کو سب سے زیادہ نفرت ہے، وہی بار بار آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔ آپ جس کے لیے دل سے موجود رہتے ہیں، جس کی ایک ایک بات کو اہمیت دیتے ہیں، وہی وقت آنے پر آپ کو یوں پیچھے چھوڑ دیتا ہے جیسے آپ کا ہونا نہ ہونا برابر ہو۔ بار بار نظر انداز ہونا انسان کے اندر عجیب سی تھکن بھر دیتا ہے۔ ایک ایسا موڑ آتا ہے جہاں انسان نہ تو شکایت کر پاتا ہے اور نہ ہی اپنے جذبات کی صفائی دے سکتا ہے۔ انسان اندر سے بالکل خاموش ہو جاتا ہے اور بس یہ سوچ کر چپ رہتا ہے کہ شائد اس کی جذباتی وابستگی اور محبت کی کوئی وقعت ہی نہیں تھی۔ پر یاد رکھیں، کسی کا آپ کو نظر انداز کرنا آپ کی قدر کو کم نہیں کرتا۔ یہ اس انسان کا ظرف ہوتا ہے جو سچے احساسات کو سنبھال نہیں پاتا۔ #jiminedits . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #tayyabaedits #tayyaba #tayyaba #tayyabaedits