بات یہ ایک ہی کافی ہے بتانے کے لئے
ہاتھ تھامے ہی نہیں ہم نے چھڑانے کے لئے
اس محبت کو نبھائیں گے دمِ آخر تک
پھر محبت یہ امر ہوگی زمانے کے لئے
جس کی بندوق سے بھی دل نہ مرا گھبرایا
وہ مجھے آنکھ دکھاتا ہے ڈرانے کے لئے
شکریہ رب کا کہ سب کچھ نہیں چھینا اس نے
ایک سینہ ہے مجھے خود سے لگانے کے لئے
اس نے جب صبر مرا دیکھا تو خود ہار گیا
جس نے ہر چال چلی مجھ کو ہرانے کے لئے
اک تعلق تھا جو مجبوری میں قربان کیا
میں نے اک دیپ جلایا تھا بجھانے کے لئے
درد جو دل کا ہو سب وہ ہی بیاں کرتے ہیں
کون لکھتا ہے بهلا نام کمانے کے لئے....!
2026-09-10 12:29:15
1
To see more videos from user @milady29996, please go to the Tikwm
homepage.