@immuhammadsohailafridi: پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ جسے پنجاب کی عوام نے ریجیکٹ کیا ہوا ہے، وہ دیگر 3 صوبوں کے حوالے سے ایسے بیانات دیتی ہیں کہ مجھے ان سے خطرہ ہے، بھارت سے نہیں۔ یہ ہمیشہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کا حصہ بنتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہمارا استقبال کیا جاتا ہے اور دوسری طرف سے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ میں بلاول سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر یہ سب وہ نہیں کروا رہے تو بتائیں کون کر رہا ہے؟ نام سامنے لائیں، پھر ہم جانیں اور وہ جانے۔ سندھ کی عوام آپ سے سوال کرے گی، کیونکہ حکومت اور پولیس سب آپ کے سامنے ہے۔ اگر پولیس یہ نہیں کر رہی تو پولیس کو سامنے سے ہٹائیں، جو کر رہا ہے اسے سامنے آنے دیں۔ اور اگر آج ہم کراچی نہیں پہنچ پاتے تو ان شاء اللہ کل جلسہ کریں گے، کل نہیں تو پرسوں۔ کراچی میں اسٹریٹ موومنٹ کیے بغیر میں سندھ سے باہر ایک قدم بھی نہیں رکھوں گا۔ جب تک مقصد حاصل نہیں ہوتا، میں یہیں ہوں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی