@king__bazai: حیدرآباد کے داخلی راستوں کو بند کرکے عوام اور کارکنان کی آمد و رفت میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی، مگر سیاسی کارکنوں کا عزم اور حوصلہ کسی رکاوٹ کے سامنے نہیں جھکا۔ عادل بازئی، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان ملک عدیل اور شفقت ایاز نے موقع پر پہنچ کر خود بند راستے کھلوا دیے۔ پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور عوام کی آزادانہ آمد و رفت کو کسی صورت رکاوٹوں میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ راستے بند کرنے سے عوام کے جذبے اور کارکنان کے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے۔ حیدرآباد کی سڑکوں پر آج ایک بار پھر یہ پیغام دیا گیا کہ راستے بند کیے جا سکتے ہیں، لیکن عوام کا راستہ اور حقیقی آزادی کی جدوجہد نہیں روکی جا سکتی۔ عزم مضبوط ہے، حوصلے بلند ہیں اور قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ انشاءاللہ! #MalakAdilKhanBazai #ImranKhan #Quetta