@gulsisters0: بت صرف پتھر کی مورتی کا نام نہیں، کبھی انسان کی خواہش، کسی رشتے، محبت، دولت یا اپنی ذات کی چاہت بھی بت بن جاتی ہے۔ اصل امتحان یہ ہے کہ ہمارے دل میں سب سے بلند مقام کس کا ہے۔ جس دن کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر عزیز ہو جائے، سمجھ لیجیے کہ دل نے انجانے میں اسے اپنا بت بنا لیا ہے۔ محبت سب سے کریں، مگر دل کا تخت صرف اللہ تعالیٰ کے لیے رکھیں۔