@rashidali09: ان کی طرف سے ترک ملاقات ہو گئی ہم جس سے ڈر رہے تھے وہی بات ہو گئی آئینہ دیکھنے میں نئی بات ہو گئی ان سے ہی آج ان کی ملاقات ہو گئی طے ان سے روز حشر ملاقات ہو گئی اتنی سی بات کتنی بڑی بات ہو گئی کم ظرفیٔ حیات سے تنگ آ گیا تھا میں اچھا ہوا قضا سے ملاقات ہو گئی دن میں بھٹک رہے ہیں جو منزل کی راہ سے یہ لوگ کیا کریں گے اگر رات ہو گئی آئے ہیں وہ مریض محبت کو دیکھ کر آنسو بتا رہے ہیں کوئی بات ہو گئی تھا اور کون پوچھنے والا مریض کا تم آ گئے تو پرسش حالات ہو گئی اے بلبل بہار چمن اپنی خیر مانگ صیاد و باغباں میں ملاقات ہو گئی جب زلف یاد آ گئی یوں اشک بہہ گئے جیسے اندھیری رات میں برسات ہو گئی گلشن کا ہوش اہل جنوں کو بھلا کہاں صحرا میں پڑ رہے تو بسر رات ہو گئی در پردہ بزم غیر میں دونوں کی گفتگو اٹھی ادھر نگاہ ادھر بات ہو گئی کب تک قمرؔ ہو شام کے وعدے کا انتظار سورج چھپا چراغ جلے رات ہو گئی
بس ترے بعد…
ہم نے بھی صبر کا اک اپنا معیار رکھا ہے
دل نے ہر درد میں جینے کا قرار رکھا ہے
وقت کی گرد نے بدلے ہیں بہت سے چہرے
ہم نے ہر حال میں خود کو مگر برقرار رکھا ہے
دلِ ناداں کو تجسس تھا بچھڑنے کا مگر
ہم نے خاموشی کو ہی اپنا حصار رکھا ہے
تجھ سے بچھڑے تو کسی اور کے ہونے نہ دیا
اپنے دل کو تری یادوں کا دیار رکھا ہے
تیرے جانے سے کوئی شہر تو ویران نہ ہوا
ہاں، مگر ہم نے خود کو شہر سے بیزار رکھا ہے
اب کسی غیر کی الفت کی ضرورت ہی نہیں
ہم نے تنہائی کو اپنا ہی قرار رکھا ہے
اشرفؔ ہم نے محبت کو بھلایا تو نہیں
بس ترے بعد اسے دل میں برقرار رکھا ہے 🤍
✍️اشرف جدون
2026-09-27 14:27:57
1
taj rashdi :
ان کی طرف سے ترک ملاقات ہو گئی
ہم جس سے ڈر رہے تھے وہی بات ہو گئی
آئینہ دیکھنے میں نئی بات ہو گئی
ان سے ہی آج ان کی ملاقات ہو گئی
طے ان سے روز حشر ملاقات ہو گئی
اتنی سی بات کتنی بڑی بات ہو گئی
کم ظرفیٔ حیات سے تنگ آ گیا تھا میں
اچھا ہوا قضا سے ملاقات ہو گئی
دن میں بھٹک رہے ہیں جو منزل کی راہ سے
یہ لوگ کیا کریں گے اگر رات ہو گئی
آئے ہیں وہ مریض محبت کو دیکھ کر
آنسو بتا رہے ہیں کوئی بات ہو گئی
تھا اور کون پوچھنے والا مریض کا
تم آ گئے تو پرسش حالات ہو گئی
اے بلبل بہار چمن اپنی خیر مانگ
صیاد و باغباں میں ملاقات ہو گئی
جب زلف یاد آ گئی یوں اشک بہہ گئے
جیسے اندھیری رات میں برسات ہو گئی
گلشن کا ہوش اہل جنوں کو بھلا کہاں
صحرا میں پڑ رہے تو بسر رات ہو گئی
در پردہ بزم غیر میں دونوں کی گفتگو
اٹھی ادھر نگاہ ادھر بات ہو گئی
کب تک قمرؔ ہو شام کے وعدے کا انتظار
سورج چھپا چراغ جلے رات ہو گئی
2026-09-17 18:14:13
0
To see more videos from user @rashidali09, please go to the Tikwm
homepage.