@kpkupdates1122: شکریہ حیدرآباد❤️ سندھ اسٹریٹ موومنٹ - چوتھا روز! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ حیدر چوک، حیدرآباد پہنچا۔ حیدرآباد کے عوام اور پارٹی کارکنان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے ہمراہ آنے والے قائدین کا نہایت پُرتپاک، والہانہ اور پُرجوش استقبال کیا۔ حیدر چوک کسی انقلاب کی نوید سنا رہا ہے۔ ہر طرف پاکستان اور پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ کارکنان نے چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور کپتان کے نوجوان کھلاڑی کو پُرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ حیدر چوک، حیدرآباد میں عوام کا یہ جمِ غفیر اس بات کا واضح اظہار ہے کہ سندھ جاگ چکا ہے، اور چیئرمین عمران خان آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ سندھ کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ سندھ جاگ چکا ہے، سندھی عوام جاگ چکے ہیں! 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، ان شاء اللہ! #CMKP #cmkpksohailafridii #SindhStreetMovement #updates #videoviral