@ishrat_mughal3: #ishratmughal🇱🇾✌️ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کی سینئر رہنما و ممبر میونسپل کارپوریشن محترمہ عشرت مغل صاحبہ کی پی پی پی PS-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد فرید احمد قریشی کے صاحبزادے حمزہ فرید قریشی کی تقریبِ ولیمہ میں شرکت۔ قاسم بینکوئٹ حیدرآباد میں منعقدہ اس پُروقار تقریب میں حاجی محمد فرید احمد قریشی نے محترمہ عشرت مغل صاحبہ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ عشرت مغل صاحبہ نے نو بیاہتا جوڑے کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی نئی ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے صحت، خوشیوں، سکون اور خوشحالی کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ اس خوبصورت جوڑے کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے اور ان کی زندگی محبت، خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔ 🤲