حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے اللّٰہ کریم نے ایک فرشتہ میری قبر پر مقرر کیا ہے جو قیامت تک وہاں کھڑا رہے گا
میرا جو اُمتی درود شریف پڑھے گا وہ اس کا درودشریف ساتھ نام ،ولدیت اور تعداد کے مجھے بتاۓ گا اللّٰہ کریم اس پر دس بار رحمت فرمائے گا
بکثرت پڑھنے والے پر بکثرت رحمت نازل فرما
الطبراني في الکبير ،جلدءالافہام٫٫مترجم ،،صفحہ90 ( فضائل درود و سلام)
حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺنے فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہوا ہے،
جسے اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات کی آوازیں سننے (اور سمجھنے) کی قوت عطاء فرمائی ہے،
پس روزِ قیامت تک جو بھی مجھ پر درود پڑھے گا،
وہ فرشتہ اس درود پڑھنے والے کا نام اور اس کے والد کا نام مجھے پہنچائے گا، اور عرض کرے گا : یا رسول اﷲ! فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔‘‘
اس حدیث کو امام بزار نے اور بخاری نے ’’التاریخ الکبير‘‘ میں روایت کیا ہے۔
2026-09-27 19:24:40
0
To see more videos from user @hasnainmateen2, please go to the Tikwm
homepage.