@uspokan.gham.2: دل کے اندر ارمانوں کا ایک شور برپا ہے، امیدیں چیخ چیخ کر خاموشی میں دفن ہو رہی ہیں۔ ہر خواہش آنکھوں کے سامنے ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے وقت نے میرے خوابوں کو جینے سے پہلے ہی مار دیا۔ لبوں پر مسکراہٹ ہے، مگر دل میں ماتم برپا ہے۔۔ میں زندہ ہوں، مگر میرے اندر بہت کچھ مر چکا ہے۔ جن راستوں پر امید تھی، وہاں اب صرف ویرانی ہے۔ ہر گزرتا لمحہ میرے وجود سے کچھ نہ کچھ چھین لیتا ہے۔ بے رحم وقت نے میرے دل کو ایک خاموش قبرستان بنا دیا، جہاں ارمان دفن ہیں، امیدیں مر چکی ہیں، اور صرف یادیں زندہ ہیں