@layyahtourscompany: میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو کم از کم ہر 6 ماہ میں ایک بار ضرور سفر کرنا چاہیے—چاہے اپنی فیملی کے ساتھ ہو یا دوستوں کے ساتھ۔ سفر صرف نئی جگہیں دیکھنے کا نام نہیں، بلکہ نئے لوگوں، نئی ثقافتوں اور نئے طور طریقوں کو سمجھنے کا نام بھی ہے۔ جہاں بھی جائیں، وہاں کے رہن سہن، ثقافت اور مقامی لوگوں کے رسم و رواج کے بارے میں تھوڑی سی تحقیق کرکے ضرور جائیں۔ کیونکہ ہماری چند لمحوں کی تفریح کسی دوسرے کے لیے شرمندگی یا تکلیف کا باعث نہیں بننی چاہیے۔ اور خاص طور پر جب آپ کسی ٹورسٹ اسپاٹ پر ہوں، تو یہ یاد رکھیں کہ وہاں صرف آپ ہی نہیں ہیں۔ دوسرے سیاح بھی اپنے سکون، خوشی اور یادیں بنانے کے لیے آئے ہیں۔ اپنی خوشی ضرور منائیں، خوب انجوائے کریں، یادیں بنائیں… مگر اس طرح کہ آپ کی آزادی کسی دوسرے کی آزادی نہ چھینے، آپ کا شور کسی کا سکون نہ چھینے، اور آپ کی تفریح کسی کو uncomfortable محسوس نہ کروائے۔ کیونکہ اصل خوبصورت مسافر وہ نہیں جو صرف خوبصورت جگہیں دیکھتا ہے، بلکہ وہ ہے جو جہاں جاتا ہے، وہاں کے لوگوں اور ماحول کا احترام بھی ساتھ لے کر جاتا ہے