@muhammad.kaleem.f5: #khawaja جناب حضرت خواجہ کلیم اللہ جہاں آبادی رحمتہ اللہ علیہ نے مرقع شریف میں لکھا ہے کہ حضرت خواجہ ناصرالدین ابو یوسف چشتی رحمتہ اللہ علیہ کو جوانی کے ایام میں قرآن حفظ نہیں ہوتا تھا ایک رات آپ نے خواب میں حضرت خواجہ ابو محمد چشتی رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھا۔ آپ نے فرمایا رات کو سوتے وقت سو بار سورہ فاتحہ پڑھ لیا کرو اس کی برکت سے حافظ قرآن بن جاو گے۔ چنانچہ آپ نے اپنے شیخ کے ارشاد کے مطابق عمل کیا تو نہ صرف قرآن مجید حفظ ہو گیا بلکہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ روزانہ پانچ بار ختم قرآن مجید بھی کر لیا کرتے تھے ۔