السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
گناہ کی خواہش نہ رکھنا کمال، گناہ کے قریب جا کر پلٹ آنا اعلٰی تر اور گناہ کے بعد یا پہلے اسے اللہ تعالٰی کی رضا کی خاطر ہمیشہ کے لیے چھوڑ دینا کامل ترین تقویٰ ہے۔
انسان اَزل سے اَبد تک اپنی اُمیدوں سے بندھے ہوئے ایک ضدی پرندے کی مانند ہے، جو گھائل بھی اپنی آس اُمید سے ہے اور ایسے ہی اس میں زندہ رہنے کا احساس بھی اپنی ہی آس امید پہ ہے!
اللہ پاک عزوجل کرے کہ ہماری ہر آس، اُمید، خیر، خوشی کا منبع و ماخذ، اُسوۂ حَسنہ کی تقلید و پیروی میں ہمیشہ صرف اور صرف اللہ پاک کی ذاتِ برحق ہی رہے۔
اَللّٰهُمّفَرِّجْهَمّالْمَهْمُوْمِيْنَوَنَفِّسْكَرْبَالْمَكْرُوْبِيْنَوَاقْضِ الدّيْنَعَنِ الْمَدِيْنِيْنَوَاشْفِ مَرْضَانَا وَمَرْضَى الْمُسْلِمِيْنَوَعَافِ مُبْتَلَانَا وَمُبْتَلَىِ الْمُسْلِمِيْنَوَارْحَمْمَوْتَانَا وَمَوْتَى الْمُسْلِمِيْنَوَاَنْزِلْرَحْمَتَكَوَلُطْفَكَوَشِفَاءَكَوَعَافِيَتَكَعَلَيْنَا وَعَلَى الْعِبَادِ وَعَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبّالْعَالَمِيْنَوَارْفَعْعَنّا الْبَلَاءَوَادْفَعِ الْوَبَاءَعَنْأُمّةِ سَيِّدِنَا مُحَمّدٍﷺ وَاحْفَظْبِلَادَنَا وَبِلَادَالْمُسْلِمِيْنَمِنْكُلِّ شَرٍّ إِنّكَعَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَعَلَیْہِ أَفْضَلُالصّلَاۃِ وَالسّلَامِ وَالتّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَوَبَارِکْوَسَلِّمْتَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
تمام احباب محبت وکثرت سے شب و روز درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث بنے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے قرب کا ذریعہ ہو۔
دعاگو: محمد ارمان علی محمد سبط الحسنین شاہ پاکستان
24-ربیع النور 1448 ہجری
7-ستمبر 2026 عیسوی
23-بھادوں 2083 بکرمی
بروز پیر-