@its_ahmad.28: ایک شخص نے مجھے محبت کا ایسا سبق دیا، جسے شاید میں ساری عمر نہیں بھول سکوں گا۔ اُس نے سکھایا کہ کسی کو پسند کر لینا کافی نہیں ہوتا، ہر پسند کی ہوئی چیز ہماری قسمت میں نہیں ہوتی۔ میں نے اُسے دل سے چاہا، مگر چاہنے سے کسی پر حق نہیں ہو جاتا۔ میں نے اُسے اپنا سمجھا، مگر شاید اُس نے مجھے کبھی اپنا سمجھا ہی نہیں۔ تب سمجھ آیا کہ محبت میں زبردستی نہیں کی جاتی، کسی کے دل پر اپنا نام نہیں لکھوایا جاتا۔ کچھ لوگ زندگی میں صرف سبق بن کر آتے ہیں، اور کچھ محبتیں صرف یاد بن کر رہ جاتی ہیں۔ میں نے اُسے کھو کر یہ جانا، پسند آ جانا اور حقدار بن جانا، دونوں الگ باتیں ہیں۔ 🥀🖤