@bannu.online: یہ اشعار جامعہ معراج العلوم کے استاد الحدیث مولانا عبدالرحمان صاحب کی اس وقت کی تخلیق ہیں جب وہ بفضلِ تعالیٰ مکمل صحت یاب تھے اور مفتی ولی اللہ صاحب کی فرمائش پر انہوں نے یہ اشعار کہے تھے۔ افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ آج کل مولانا صاحب کینسر جیسی موذی اور سخت بیماری میں مبتلا ہیں۔ تمام دوستوں، احباب اور دینی بھائیوں سے بالخصوص عاجزانہ درخواست ہے کہ مولانا عبدالرحمان صاحب کی صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دلی دعا فرمائیں: > اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا > اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مولانا صاحب کو صحتِ کاملہ، عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائے، ان کی تکلیف کو دور فرمائے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔