@junaidbuland11: میرپورخاص: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی ہدایات پر، سندھ کی وحدت اور خودمختاری پر ہونے والے حملوں کے خلاف پی پی پی ضلع میرپورخاص کا ایک اہم اجلاس جی ایم ٹاؤن (GM Town) ٹالپر ہاؤس پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر اور رکن قومی اسمبلی (MNA) نوابزادہ میر منور علی خان تالپور نے کی۔ اجلاس میں ضلع کے تمام عہدیداران، تعلقہ صدور، جنرل سیکریٹریز، انفارمیشن سیکریٹریز، ذیلی ونگز کے ضلعی صدور ، منتخب نمائندگان (MNAs، MPAs)، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر ، میئر ڈپٹی مئیر اور تمام ٹاؤن چیئرمینز نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سندھ کے حقوق، وحدت اور خودمختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مفادات کے خلاف ہر تحریک اور سازش کا پی پی پی کے کارکنان بھرپور اور متحد ہو کر مقابلہ کریں گے #foryou #foryoupage #viral #junaidbulandmpk