@toota_hua_dil_.3: کبھی کبھی انسان محبت مانگتا ہے، زندگی نہیں… بس کسی کا ساتھ، دو سچے لفظ اور تھوڑا سا اپنا پن چاہتا ہے۔ میں نے بھی اس سے محبت مانگی تھی، اس کا ہاتھ مانگا تھا، اس کا ساتھ مانگا تھا… مگر قسمت نے میرے ہاتھ میں صرف جدائی لکھ دی۔ وہ مجھ سے بچھڑی تو یوں لگا جیسے میرے اندر سے کوئی پوری دنیا خالی کر گیا ہو۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہنا نہیں چاہتے تھے، مگر حالات نے ہمیں ایک دوسرے سے دور کر دیا۔ آج بھی جب رات خاموش ہوتی ہے، اس کی یاد میرے دل کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے۔ میں خود سے پوچھتا ہوں، آخر کیا ملا اس عشق سے؟ پیار مانگا تھا میں نے… بدلے میں آنکھوں کو آنسو، دل کو درد اور زندگی کو ایک لمبی تنہائی مل گئی۔ وہ شاید اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی ہوگی، مگر میں آج بھی وہیں کھڑا ہوں، جہاں اس نے آخری بار میرا ہاتھ چھوڑا تھا۔ کاش محبت میں جدائی نہ ہوتی، کاش سچے دلوں کو بچھڑنا نہ پڑتا… مگر کچھ محبتیں نصیب میں نہیں ہوتیں، صرف یاد بن کر پوری زندگی ساتھ چلتی ہیں۔ #محبت #درد #اداس_دل #بچھڑنا #جدائی