@aamirscientist: 🪤 #Mousetrap نے دماغ ہی گھما دیا! یار میں نے بہت سی کوریَن مِسٹری سیریز دیکھی ہیں، لیکن Mousetrap واقعی الگ ہی سطح کی نکلی۔ شروع سے آخر تک یہی سمجھ نہیں آیا کہ اصل کون ہے اور نقلی کون؟ 😵‍💫 شروع میں Moon_jae مجھے بہت معصوم اور اچھا لگنے لگا تھا۔ میں اس کے کردار کے ساتھ اتنا جڑ گیا کہ مجھے یقین تھا کہ یہی اصل انسان ہے اور باقی سب اس کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھی، ہر چیز مشکوک ہوتی گئی۔ پھر Yu-min کا معاملہ سامنے آیا اور شناخت، ماضی، یادداشت اور چوری شدہ زندگیوں کا ایسا کھیل شروع ہوا کہ بندہ سوچتا رہ جائے کہ آخر حقیقت کیا ہے۔ ........... پھر کہانی میں Noja آتا ہے۔ شروع میں وہ ایک خطرناک اور سخت مزاج قرض دینے والا لگتا ہے، جو Moon-jae کے پیچھے اپنے پیسوں کے لیے پڑا ہوا ہے۔ لیکن آہستہ آہستہ Noja صرف دشمن نہیں رہتا۔ وہ Moon-jae کے ساتھ اس عجیب شناختی کھیل میں پھنس جاتا ہے اور آخرکار اس کی مدد بھی کرتا ہے۔ اور Noja کی اپنی کہانی بھی کافی خطرناک ہے۔ آخر میں اس کی Seung-gyu کے ساتھ شدید لڑائی ہوتی ہے۔ Noja زندہ تو بچ جاتا ہے، لیکن اس کے دائیں بازو کو مستقل نقصان پہنچتا ہے۔ یعنی بندہ شروع میں جتنا خطرناک لگ رہا تھا، آخر میں خود بھی اس پورے کھیل کی قیمت ادا کرتا ہے۔ پھر آتا ہے پولیس والا Park Sun-yong۔ 👮 شروع میں مجھے لگا یہ بس ایک detective ہے جو Rat کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن آخر میں یہاں بھی بڑا دھماکا ہوتا ہے۔ پتا چلتا ہے کہ Sun-yong کا ماضی Moon-jae کے خاندان سے جڑا ہوا ہے۔ اسے بچپن میں Moon-jae کے والدین نے گود لیا تھا اور اس وقت اسے Je Moon-jae کا نام دیا گیا تھا۔ بعد میں جب اس خاندان کا اپنا بیٹا پیدا ہوا تو اسے واپس orphanage بھیج دیا گیا، اور اپنے بیٹے کا نام بھی Moon-jae رکھ دیا گیا۔ یعنی پوری سیریز میں Sun-yong دراصل اپنے ہی بھائی کی تلاش کر رہا تھا، لیکن اسے اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔ Yu-min کو یہ حقیقت معلوم تھی، اسی لیے اس نے Sun-yong کو اس کیس میں استعمال کیا۔ اور یہی وجہ ہے کہ پولیس والا بھی اتنا اہم ہے۔ وہ صرف Rat کو پکڑنے والا detective نہیں تھا، بلکہ خود اس identity mystery کا حصہ تھا۔ ......... سب سے بڑا جھٹکا آخر میں لگا، کیونکہ جس Moon-jae کو میں اتنی دیر سے پسند کر رہا تھا، اس کے ماضی میں بھی ایسے راز نکلے کہ پوری کہانی دوبارہ سوچنی پڑی۔ اور آخری منظر نے تو مزید دماغ خراب کر دیا۔ کون واقعی اصل تھا؟ کون کسی اور کی شناخت استعمال کر رہا تھا؟ Rat کون تھا؟ اور آخر میں Moon-jae کے ذہن میں حقیقت تھی یا کچھ اور؟ یہی چیز اس سیریز کو دلچسپ بناتی ہے کہ یہاں صرف کردار ہی ایک دوسرے کو دھوکا نہیں دے رہے، بلکہ کہانی خود ناظر کو بھی دھوکا دیتی ہے۔ اور پھر میں سوچنے لگا: کیا writers بھی ایسے ہی ہوتے ہیں؟ کیا وہ اتنا زیادہ سوچتے ہیں؟ کیا وہ اپنے بنائے ہوئے کرداروں میں اتنا کھو جاتے ہیں کہ اکیلے بیٹھ کر پوری پوری دنیا بنا لیتے ہیں؟ کیا وہ ہر انسان کے رویے، ہر بات اور ہر چھوٹی سی چیز میں کوئی کہانی تلاش کرتے رہتے ہیں؟ کیونکہ میں بھی writer ہوں۔ ✍️ شاید writer کا دماغ ہی ایسا ہوتا ہے۔ ایک دنیا حقیقت میں ہوتی ہے، اور ایک دنیا writer کے دماغ میں۔ اور Mousetrap دیکھنے کے بعد ایک بات تو سمجھ آ گئی: اگر writer چاہے تو وہ اپنے ہی بنائے ہوئے کردار کو بھی آخری قسط تک نہیں بتاتا کہ وہ اصل میں کون ہے۔ Moon-jae بھائی، تم میرے favorite بن گئے تھے... لیکن آخر میں تم نے بھی دھوکا دے دیا۔ 😂💔 #aamirscientist #aamirscientisthollywood #aamirscientist_maladaptive_daydreaming #aamirscientist_biography

Aamir Scientist
Aamir Scientist
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 07 September 2026 16:35:05 GMT
65856
1898
256
160

Music

Download

Comments

ali.rana9768
Ali Hassan :
sai kaha samjh mujha bh nhi but m n villan dojja jo th uski wja sa series pori dekhi samjh kuch nhi ai
2026-09-08 06:29:21
0
muhammadluqmanashraf
Muhammad Luqman Ashraf :
En min pata chla asal min koi our tha 😄😄
2026-09-08 02:16:10
0
deepboy7773
just Ahmad 🙂 :
"deat not" season wali vibe thi same to same
2026-09-08 04:31:33
0
gamingvideoand6
Abaid plays :
May end may kud hi bul gya ky asl kon ta😂😂
2026-09-08 05:33:36
0
abdullahdewanna143
Muhammad Abdullah :
me ny download kri he mera Bhai dekh rha ha wo bhe keh rha kmal he
2026-09-08 02:15:56
0
mianrehman7650
🐺 :
waqai yrrr damag ghom gya par Maza aia Sach bolo to
2026-09-08 04:49:01
0
izazafridi10y
iZAZ AFRIDI :
Fazol hai
2026-09-08 08:03:33
9
simple98012
%🔒 :
Korean ab bohot agey Nikal gaye industry meh
2026-09-08 07:23:24
12
syed.badshah9088
Syed Badshah :
Achi series' hai lakin thorii lambi hai... story bht alla hai maza aya hai daikh ka lakin
2026-09-08 05:50:09
3
ahmadzaib3
Ahmad Zaib :
akher tak samj nai mousetrap kon tha
2026-09-07 19:15:23
1
rolex12137
️ROLEX :
bakwas hai
2026-09-08 02:01:53
1
haroonahmadzai86
Haroon Ahmadzai :
Sach main sar chakra dia is season ni
2026-09-08 07:17:08
1
zull.qarnain4
Ꭷ️ɴᴇ Ꮇᴀɴ Ꭺʀᴍʏ :
I hate this actor
2026-09-08 05:36:51
0
itszabi65
C@££ Me Z@b! :
meny download kia hua ha ya season but abhi men island dakh raha hon wo khatam kar ka ya dakhon ga
2026-09-08 07:04:38
0
hamzachand143
Hamzachand143 :
bro same situation 😁☺️
2026-09-08 04:52:26
0
azlan....khan2
╰┈➤ 𝘎𝘢𝘭𝘢𝘹𝘺 :
same problem
2026-09-08 05:31:35
0
emptyinside110
￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ ￴ :
Sachi ma
2026-09-08 04:28:50
0
muhammadluqmanashraf
Muhammad Luqman Ashraf :
koi Korean drama dakhna kesi ko mujh se poch Lena ache ache darmy batio ga 🤗
2026-09-08 06:14:40
0
sajjad.khan390
Arsalan khan 123 :
all Korean drama good ❤️
2026-09-08 03:05:42
0
samihunyawr0
S A M I :
the art of Sara🤷
2026-09-07 19:52:00
0
imranrid32
🫀╾━╤デ╦︻برینڈ :
ZOJA my favorite character
2026-09-08 02:41:18
0
salman0.002
sΔĻMΔη👻 :
Kamal ki hai 👌
2026-09-07 19:36:35
0
hamzazulfi39
𓂀 ℍ𝕒𝕞𝕫𝕒 𓂀 :
best movie ha ya ma na dekhi ha
2026-09-07 18:36:37
1
onlypti248
Sarfraz Ahmad :
Bhai m NY to in KY shoes ko dekha tha last seen m jis KY black thay wo nakli tha jiske white shoes thay wo asli tha 😁
2026-09-08 03:59:35
0
namtamtipnare
Namtam Tipnare :
thats why they gave title mousetrap😁
2026-09-08 02:33:30
1
To see more videos from user @aamirscientist, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About