@mkofficiele1:

mkofficiele
mkofficiele
Open In TikTok:
Region: CI
Monday 07 September 2026 17:18:35 GMT
577
166
13
1

Music

Download

Comments

gini.nama
GIÉNI NAMA :
❤️❤️❤️
2026-09-10 10:32:19
0
yayusciv225
yayusciv225 :
👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👍👌👌👌👌👌💋💋💋💋💋💋😘😘😘😘😘❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️💕💕💕💕💕🥰🥰🥰🥰🥰😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍
2026-09-09 12:16:28
0
ousomane.keta
Ousomane Keïta :
🥰🥰🥰
2026-09-08 21:40:09
0
kon69305
Oumcé le Routier ☝️ :
🥰🥰🥰
2026-09-08 12:40:16
0
dialloadama342
JEUNE Routier de BOUAKÉ :
🥰🥰🥰
2026-09-08 08:56:32
0
aboubacarkeita65
PRÉSIDENT BINATE :
💪💪💪
2026-09-08 08:22:24
0
petitvincent128
Petit Vincent 🇲🇱🔐🔏🛣️💸✅ :
🥰🥰🥰
2026-09-08 08:14:10
0
amidou.konta7
Jeune le amidou champion d'en :
👍👍👍
2026-09-08 02:06:03
0
zoumana.sawadogo3
Zoumana sawadogo :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-09-07 22:24:46
0
lassinewattara748
Lassine OUATTARA :
💪💪💪💪💪💪👈👈
2026-09-07 19:12:28
0
ismal.ballo8
LE MÊME SCORPION 🇲🇱👌🇨🇮 :
👍👍👍
2026-09-07 17:19:42
0
adamasoumaoro236
SARALO 223 :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-13 16:10:52
0
To see more videos from user @mkofficiele1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

ہم دونوں کے درمیان طلاق پر اتفاق ہو چکا تھا۔  دوپہر کے وقت وکیل نے آنا تھا تاکہ طلاق کا معاملہ مکمل کیا جا سکے۔ میں دل میں برسوں کی شکایتوں اور ناراضیوں کا بوجھ لیے کمرے کے صوفے پر سو گیا تھا، لیکن صبح 4 بج کر 40 منٹ پر میری آنکھ کھلی تو بیوی کے کمرے کے نیم وا دروازے کے پیچھے سے آتی سرگوشیوں اور دبی دبی سسکیوں نے مجھے چونکا دیا۔ اس بار ہمارا جھگڑا معمول کے جھگڑوں جیسا نہیں تھا۔ اس مرتبہ ہم دونوں ایک دوسرے سے ایسی باتیں کہہ چکے تھے جنہیں واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔ ایسے الفاظ جو محبت کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور انسان کو ایک دوسرے کی صورت سے بھی بیزار کر دیتے ہیں۔  اس رات جب ہم آمنے سامنے بیٹھے تو میں نے انتہائی سرد لہجے میں کہا:  ’’اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں رہا۔ بہت ہو چکی یہ ذلت اور رسوائی۔ میں وکیل سے بات کر چکا ہوں۔ کل ہم خوش اسلوبی سے یہ معاملہ ختم کر لیں گے اور اپنی اپنی راہ لیں گے۔‘‘  اس نے میری طرف دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں بھی سرد مہری تھی اور آنسو کا ایک قطرہ تک نہیں تھا۔ اسی غرور اور ضد کے ساتھ جواب دیا:  ’’مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں۔ بس صبح جلدی یہ کام نمٹا دینا تاکہ میرے گھر والے آئیں تو میں اپنا سامان باندھ کر جا سکوں۔‘‘  میں نے اپنا تکیہ اور کمبل اٹھایا اور ڈرائنگ روم کے صوفے پر آ کر لیٹ گیا۔  لیکن حقیقت یہ تھی کہ نیند مجھ سے کوسوں دور تھی۔  میں کروٹیں بدلتا رہا۔ سینے میں جیسے آگ لگی ہوئی تھی۔ شیطان میرے پاس بیٹھا مجھے ایک ایک بات یاد دلا رہا تھا جس نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی۔  وہ میرے دل میں وسوسے ڈالتا:  ’’دیکھا! کتنی آسانی سے تمہیں چھوڑنے پر آمادہ ہو گئی۔ اسے تمہاری برسوں کی رفاقت اور ساتھ گزارے ہوئے خوبصورت لمحوں کی کوئی قدر نہیں۔ کل اسے طلاق دے دینا۔ اسے دکھا دو کہ تمہیں کسی کی ضرورت نہیں۔‘‘  صبح کے ساڑھے چار بج رہے تھے۔ شدید سردی تھی۔ پورا اپارٹمنٹ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا اور ایسی خاموشی چھائی تھی جیسے کسی قبرستان میں ہوتی ہے  میں پانی پینے اور واش روم جانے کے لیے اٹھا۔ راہداری سے گزرتے ہوئے میری نظر بیوی کے کمرے کے دروازے کے نیچے سے آتی ہلکی سی روشنی پر پڑی۔ اندر سے سسکیوں اور ہچکیوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ یہ کسی ایسے شخص کے رونے کی آوازیں تھیں جو شدید کرب سے گزر رہا ہو۔  میں وہیں رک گیا۔  مجھے حیرت ہوئی۔ کیا وہ ابھی تک جاگ رہی تھی؟ کیا یہی وہ عورت تھی جو چند گھنٹے پہلے اتنے غرور سے کہہ رہی تھی کہ جتنی جلدی ہو سکے طلاق دے دو؟  میں ننگے پاؤں، خاموشی سے دروازے کے قریب گیا اور ذرا سی درز سے اندر جھانکا۔  اس نے فرش پر جائے نماز بچھا رکھی تھی۔ سفید اسدال پہنے وہ سجدے میں تھی۔ اتنی دیر سے رو رہی تھی کہ شدتِ گریہ سے اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا۔  سجدے کی حالت میں، میں نے اسے اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتے سنا۔ اس کی آواز بھرا رہی تھی۔ وہ ایسے ٹوٹے ہوئے لہجے میں دعا کر رہی تھی جو میں نے کبھی اپنے سامنے نہیں سنا تھا۔ وہ کہہ رہی تھی:  ’’یا اللہ! تو جانتا ہے کہ میرا دل آج بھی ان سے محبت کرتا ہے، اگرچہ میری زبان نے ان کے سامنے بغاوت کی ہے۔  یا اللہ! ان کے سوا میرا کوئی نہیں اور میں اپنا گھر بکھرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی۔ لیکن میری انا نے میری زبان کو جکڑ رکھا ہے اور شیطان ہمارے درمیان آ گیا ہے۔  یا اللہ! انہیں میری طرف اور مجھے ان کی طرف ہدایت دے دے۔ صبح ہونے سے پہلے ان کے دل کو سکون عطا فرما دے۔  یا اللہ! میں اس دنیا میں ان کے لیے اجنبی بن کر نہیں رہ سکتی، جو کبھی میری پناہ، میرا سہارا اور میری حفاظت تھے۔‘‘  اللہ کی قسم! اس کی یہ باتیں میرے دل پر اس طرح گریں جیسے دہکتے ہوئے لوہے پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا جائے۔  میرے پاؤں سے جیسے جان نکل گئی۔ میں راہداری کی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔ آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور مجھے خود بھی خبر نہ ہوئی۔  تو یہ وہی عورت تھی جو چند گھنٹے پہلے میرے سامنے ایک مضبوط چٹان بنی کھڑی تھی، طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی، اور اب رات کے آخری پہر، جب پوری دنیا سو رہی تھی، جائے نماز بچھا کر اپنے رب کے حضور رو رہی تھی۔ اس سے التجا کر رہی تھی کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے ہمارے درمیان صلح ہو جائے۔  اسی لمحے مجھے پہلی بار سمجھ آیا کہ ہمارا گھر اس حال تک کیسے پہنچا تھا۔  مسئلہ یہ نہیں تھا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرنا چھوڑ چکے تھے، بلکہ مسئلہ یہ تھا کہ ہم نے ایک ساتھ اللہ سے دعا کرنا چھوڑ دیا تھا۔ کئی مہینوں سے میری فجر کی نماز نیند کی نذر ہو رہی تھی۔ وہ بھی گھر کی ذمہ داریوں اور تھکن کے باعث سو جاتی تھی۔ آہستہ آہستہ ہمارے گھر سے برکت اٹھتی چلی گئی، یہاں تک کہ شیطان نے ہمارے ڈرائنگ روم میں، عین ہمارے درمیان اپنا ٹھکانہ بنا لیا۔(جاری) Learn quran with hafiza shumaila #quran#droodepak #vairal_video_tiktok

About