@soldiers.pk_: کہتے ہیں انسان اپنا پہلا پیار کبھی نہیں بھول سکتا" اور دنیا میں انسان کا سب سے پہلا سچا اور پاکیزہ پیار اس کے والدین ہی ہوتے ہیں" وہی ہستیاں جو بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی تمام کامیابیوں تک بے لوث محبت اور قربانی کا مجسمہ بنی رہتی ہیں" لیکن اس سچائی کے باوجود ایک انتہائی دردناک سوال دل کو تڑپا دیتا ہے کہ پھر لوگ کیوں اپنے والدین کو بھول جاتے ہیں؟ جو ذاتیں زندگی کا پہلا احساس اور پناہ گاہ تھیں" وہی آخری عمر میں تنہائی کا شکار ہو جائیں تو یہ انسانی رویوں کی سب سے بڑی بے حسی ہے" یہ تضاد انسانی فطرت کے ایک پہلو کو بے نقاب کرتا ہے کہ کیسے ہم بعض اوقات اپنی خواہشات اور نئے رشتوں کے حصول میں ان بنیادوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں جنہوں نے ہمیں بنایا"