@hadi44075: دم ہمہ دم علیؑ علی — کے موضوع پر علامہ ڈاکٹر سید ضمیر اختر نقویؒ کی لازوال مجلس۔ اس جملے کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ شمسِ تبریز کے اس قول کا مفہوم یہ ہے کہ میری ایک ایک سانس میں علیؑ علیؑ ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ صرف علی علی کہنے پر تاریخ میں کتنے لوگوں کی زبانیں کاٹی گئیں، کتنے سر قلم کیے گئے اور کتنے لوگوں کو سولی پر چڑھایا گیا، مگر علیؑ علیؑ کہنے کا سلسلہ نہیں رکا۔ آج بھی یہ صدا زندہ ہے۔ کٹے ہوئے سر، کٹی ہوئی زبانیں اور سولی چڑھی لاشیں گویا پکار رہی ہیں: کیا علیؑ علیؑ کہنا روک لیا؟ یہ صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ محبتِ علیؑ کے تسلسل اور اس راہ میں دی جانے والی قربانیوں کی داستان ہے۔ دم ہمہ دم علیؑ علیؑ۔ ❤️ #علی_علی #مولاعلی #شمس_تبریز #اہل_بیت