@robi_aron: میں آج بھی سب کے سامنے ٹھیک ہونے کا بہانہ کر لیتی ہوں، مگر اندر کہیں وہی شخص بیٹھا ہے جو تمہارے جانے کے بعد سے خود کو پہلے جیسا نہیں کر سکا۔ تم نے شاید ایک رشتہ ختم کیا تھا، مگر میں نے تمہارے ساتھ اپنی بہت سی خوشیاں، اپنی امیدیں، اور تم پر کیا ہوا یقین بھی کھو دیا۔ عجیب بات ہے ناں، تم میری زندگی سے چلے گئے، مگر تمہاری کمی آج بھی میری روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں میرے ساتھ رہتی ہے۔ سب سے زیادہ درد اس بات کا ہے کہ میں تمہیں بھولنے کی کوشش کر رہی ہوں، جبکہ میرے دل کا ایک حصہ اب بھی اسی شخص کو ڈھونڈ رہا ہے جس کے لیے میں کبھی بہت اہم ہوا کرتی تھی۔ #robi_aron