@legharii1: جب بھی والی بال کی تاریخ لکھی جاۓ گی ایک ایسے کھلاڑی کا نام سرفہرست ہوگا کہ جس نے والی بال پر دو دہائیوں تک حکمرونی کی کوئی اس بات سے اتفاق کرے یا ناں کرے مگر حقیقت یہی ہے طارق خان جلبانی والی بال کے بے تاج بادشاہ رہے ہیں ہمارے پنجاب کے اس کھیل میں انتہائی شاندار کھلاڑی آۓ اور چلے گۓ مگر طارق خان جتنی شہرت شاید ہی کسی کھلاڑی کے نصیب ہو طارق جلبانی کے کھیل میں کئ اتار چڑھاؤ دیکھتے رہے کبھی ہار کبھی جیت مگر اس بندے نے اخلاقیات کا دامن کبھی نہیں چھوڑا سارے کھلاڑی گیم میں اپنے پوائنٹس کو ترجیح دیتے ہیں مگر جلبانی صاحب نے ہمیشہ گراؤنڈ میں بیٹھے تماشیوں کے دل اور ان کی فین فالونگ کو ترجیح دی یہی ان کی خوبی ہے جس نے انہیں اس مقام تک سنبھالے رکھا طارق خان اس کھیل میں ایک کھلاڑی ہی نہیں بلکہ آپ اس کھیل کے اک ایسے سنہرے عہد کا نام ہیں جو ہمیشہ سلامت رہے گا آپ کا ایک ہاتھ کا اسٹائل تمام کھلاڑيوں پر بھاری پڑنے والا ہوتا تھا آج بھی عمر کے اس حصے میں طارق خان نے بہترین کھیل پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہماری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ سلامت رہیں اور اپنے فین کے درمیان یونہی محبتیں بکھیرتے رہیں❤️