@heer.writes01: مضبوط کردار کے لوگ ہر درد کی شکایت نہیں کرتے کچھ درد کو خاموشی سے اپنے نصیب کا باب سمجھ کر بند کر دیتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہر رشتہ بچانا ضروری نہیں کبھی کبھی خود کو بچانا بھی ایک مقدس فیصلہ ہوتا ہے۔ اس لیے جب دل بار بار ٹوٹے تو وہ الزام نہیں دیتے بس اپنی موجودگی واپس لے لیتے ہیں۔ نہ بددعا دیتے ہیں نہ پلٹ کر حساب مانگتے ہیں بس خاموشی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے جس جگہ عزت مانگنی پڑے وہاں محبت بھی اپنی پاکیزگی کھو دیتی ہے۔ مضبوط لوگ انتقام نہیں لیتے بس خود کو دوبارہ کسی کے ہاتھوں ٹوٹنے نہیں دیتے۔ کچھ لوگ چھوڑے نہیں جاتے بس ان سے خود کو آزاد کر لیا جاتا ہے۔ 🌷🌸ہیر #fyp #creatorsearchinginsight