@ayoubkhan5649: انسان جب دوسروں کی آسودگی اور اونچے معیار کو دیکھ کر اپنی چیزوں کو چھوٹا سمجھنے لگتا ہے تو وہیں سے اس کی تنزلی کا آغاز ہوتا ہے۔ دوسروں سے مانگا ہوا سہارا یا مانگی ہوئی گاڑی آپ کو عارضی خوشی اور جھوٹی شان و شوکت تو دے سکتی ہے، مگر کبھی مستقل اعتماد اور پائیدار عزت نہیں دے سکتی۔ اپنے بل بوتے پر کھڑے ہونے کا جو مزہ ہے، وہ دنیا کے کسی کے بڑے سائے میں بیٹھنے میں بھی نہیں ہے۔