قابِلِ احترام انسان توجہ حاصل کر لیتا ہے اور احترام دل جیت لیتا ہے
ہمیشہ اور ہر حال میں قابلِ احترام شخص ہی سب سے زیادہ دلکش رہے گا وہ شخص جو اپنی سوچ اور ذوق میں محترم ہو جو غلطی کرنے پر معافی مانگتا ہے اور کوئی چیز مانگنے سے پہلے اجازت لیتا ہے اور جب کوئی اس کی مدد کرے تو شکریہ ادا کرتا ہے جو مسکراہٹ میں پہل کرتا ہے اور آپ کی ذاتی زندگی کا احترام کرتا ہے اور آپ کی نفسیاتی تبدیلیوں کی قدر کرتا ہے
قابلِ احترام شخص ایک خزانہ ہے