@hussainhadiofficial: *الحمدللہ - نارنجی صوابی میں دو فریقین کے درمیان صلح* *الحمدللہ رب العالمین* آج *نارنجی، ضلع صوابی* میں دو فریقین کے درمیان برسوں سے چلی آنے والی دشمنی ختم ہو گئی۔ یاد رہے کہ اس دشمنی میں بدقسمتی سے *2 افراد قتل* اور *1 شخص زخمی* ہوا تھا۔ آج *اللہ تعالیٰ کے کرم اور علاقے کے معززین و جرگے کی انتھک محنت* سے دونوں فریقین نے اپنے دلوں کی کدورتیں ختم کر کے ایک دوسرے سے معافی اور صلح کر لی۔ جرگے کے ممبران اور علاقہ مشران نے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا اور کہا کہ دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس صلح کو قائم و دائم رکھے اور ہمارے علاقے میں امن و محبت کا ماحول پیدا فرمائے۔ آمین 🤲 #نارنجی_صوابی #صلح #جرگہ #امن #hadi