@swatisarkar3130: 🚨 اہم اپیل برائے پُرامن احتجاج 🚨 تمام یو پشتون دوستوں،اور یوسف زئی والے جرگا اور سوات قومی اتحاد کے ساتھیوں، کے تمام رہنماؤں، سینئر کارکنان اور تمام مخلص دوستوں سے پُرزور اپیل ہے کہ منگھوپیر تھانے پہنچیں۔ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پولیس کی وردی میں مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر لوٹ مار کے واقعات کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ آج تو حد ہی ہوگئی، ایک 13، 14 سالہ کم عمر بچے کو گولی مار دی گئی، جس پر اہلِ علاقہ میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی واقعے کے خلاف منگھوپیر تھانے کے گیٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جا رہا ہے، تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں، ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور معصوم بچے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچیں، پُرامن رہیں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں۔ ✊ معصوم بچے کو انصاف دو! ⚖️ ذمہ داروں کو گرفتار کرو! 🤝 پرامن احتجاج ہمارا حق ہے! منجانب: ملک نیک زادہ سواتj@NAIK ZADA SWATI #PPP #pakistanpeoplesparty🇱🇾🇱🇾🇱🇾 #swatisarkaar✌💪 #سوات_قومی_اتحاد #malaknaikzadaswati