@zkking8040: جس اللہ کو میں جانتا ہوں، وہ ایسا نہیں ہے… 🤍 اُس نے مجھے آزمایا ہے، اور شاید آگے بھی آزمائے گا… مگر میں جانتا ہوں کہ اُس کی آزمائش میں بھی میرے لیے کوئی نہ کوئی بھلائی چھپی ہوتی ہے۔ 🥀 کبھی راستے بند ہوئے، کبھی اپنوں نے ساتھ چھوڑا، کبھی دعائیں دیر سے قبول ہوئیں… لیکن میرے رب نے کبھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔ 🤲🏻 میں اُس اللہ کو جانتا ہوں جو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑ دیتا ہے، جو اندھیری رات کے بعد صبح ضرور لاتا ہے، اور جو اپنے بندے کو اُس وقت بھی سن رہا ہوتا ہے جب دنیا میں کوئی اُس کی خاموشی نہیں سمجھتا۔ ❤️🩹 اس لیے اگر آج آزمائش ہے تو صبر ہے، اگر آنکھوں میں آنسو ہیں تو امید بھی ہے، اور اگر راستہ مشکل ہے تو یقین بھی ہے… کیونکہ جس اللہ نے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے، وہ مجھے آگے بھی سنبھالے گا۔ وہ آزمائے گا ضرور… مگر چھوڑے گا نہیں۔ 🤍✨ بس میرا کام ہے: صبر، دعا اور اُس پر کامل یقین۔ #Allah #Sa#Allahw#Sabr #Tawakkule#IslamicReminderes 🕊️