@gulsisters0: اپنے اخلاق کو پھول جیسا بنا لو، کیونکہ خوبصورتی چہرے سے نہیں بلکہ رویوں سے پہچانی جاتی ہے۔ انسان کے پاس اگر دولت، شہرت یا کوئی خاص ہنر نہ بھی ہو، تو اچھا اخلاق اسے دوسروں کے دلوں میں جگہ دے دیتا ہے۔ ایسا بنو کہ تمہارے پاس بیٹھنے والا کچھ نہ کچھ سکون لے کر اٹھے، تمہاری باتوں سے دل کو راحت ملے اور تمہاری موجودگی کسی خوشبو کی طرح محسوس ہو۔ کیونکہ پھول کی سب سے خوبصورت خوبی یہی ہے کہ وہ اپنی خوشبو دوسروں میں بانٹتا ہے، بدلے میں کچھ مانگے بغیر۔