@gulsisters0: اکیلے رہنا شاید ایک بری عادت ہو، مگر کبھی کبھی یہی تنہائی انسان کو بہت کچھ سکھا دیتی ہے۔ جب آپ اکیلے رہنے کے عادی ہو جاتے ہیں تو پھر کسی کی توجہ کے محتاج نہیں رہتے، نہ کسی کے پیچھے بھاگتے ہیں اور نہ کسی کے بدلتے رویوں کا شکوہ کرتے ہیں۔ پھر انسان کو سمجھ آ جاتی ہے کہ سکون ہر رشتے میں نہیں، کبھی کبھی خود کے ساتھ خاموش بیٹھنے میں بھی ہوتا ہے۔ اور جب دل تنہائی سے مانوس ہو جائے تو لوگوں کا ساتھ چھوٹ جانا بھی اتنا تکلیف نہیں دیتا۔