@aman___ak47: کل رات منگھوپیر میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر پولیس کی وردی میں ملبوس دو افراد سمیت چند مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کی۔ اس دوران صرف 15 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے سینے پر براہِ راست گولی مار دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ نے مقتول نوجوان کی میت منگھوپیر تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ میری آئی جی سندھ صاحب سے پُرزور اپیل ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لیا جائے، واقعے میں ملوث مبینہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایک 15 سالہ بچے کی جان کا حساب ہونا چاہیے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعے کی مکمل، غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔#trending #fyppppppppppppppppppppppp #foryou #viral #video