@mar_gyi_heer: بہت کچھ ہے جو میں نے اپنے اندر خاموشی سے سمیٹ رکھا ہے، بہت سے دکھ ہیں جنہیں میں کسی سے بیان نہیں کر پاتی، بہت سی باتیں ہیں جو دل میں دفن ہیں، اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب چھوٹی چھوٹی باتیں بھی آنکھوں کو نم کر دیتی ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بات بات پر روتی ہوں، مگر انہیں کیا معلوم کہ میرے آنسو صرف اُس ایک لمحے کا درد نہیں ہوتے، ان میں وہ سب کچھ شامل ہوتا ہے جو میں نے برسوں سے اپنے اندر چھپا رکھا ہے۔ میں ہر بار کسی ایک بات پر نہیں روتی، میں اُن تمام دکھوں پر روتی ہوں جنہیں کبھی کسی کے سامنے کہہ نہیں سکی، اُن خوابوں پر جو ادھورے رہ گئے، اُن لوگوں پر جو بدل گئے، اور اُس خود پر بھی، جو کبھی بہت مضبوط ہوا کرتی تھی۔ اب تو بس اتنا جانتی ہوں کہ میرے اندر بہت کچھ بکھرا ہوا ہے، اور شاید اسی لیے کبھی کبھی ایک معمولی سی بات بھی مجھے اندر سے بہت زیادہ توڑ دیتی ہے۔ heer . . . . . . . . . . . . . . . .. . . . . . . . . .. . . . . . . . . . #creatorsearchinsights #emotionalfeelingsandexpressions #sadvibes #fyp #dontunderreviewmyvideo @TikTok @TikTok Pakistan