"ہمارا تجربہ اچھا نہیں گزرا، اب ہم تاحیات محبت کے خلاف رہیں گے…
یہ کوئی وقتی ناراضگی یا جذباتی فیصلہ نہیں ہے، یہ میرے اس دل کا نچوڑ ہے جس نے اعتبار کی آخری حدوں کو چھو کر دیکھا اور بدلے میں صرف ملامت اور تنہائی پائی۔ میں نے جس خواب کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سچ مانا تھا، وہ ریت کا گھروندہ نکلا۔ اب میرے پاس کسی نئے سراب پر یقین کرنے کی نہ تو سکت باقی ہے اور نہ ہی خواہش۔
لوگ اسے میری بے حسی کہیں گے، مگر یہ میری اپنی ذات کی حفاظت ہے۔ میں نے محبت کی عدالت میں اپنے حصے کا پورا سچ، اپنا مان اور اپنی خوشیاں ہار کر یہ سبق سیکھا ہے کہ یہاں سب سے سستا سودا دل کا ہوتا ہے۔ اب میں کسی کے جھوٹے دلاسوں یا عارضی سہارا بننے کی باتوں میں آنے والی نہیں ہوں۔ میں نے اپنے دل کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے ہیں۔
اب ہم تاحیات محبت کے خلاف رہیں گے…
کیونکہ ہم ایک بار اجڑ کر دوبارہ سنبھلنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ 🫀❤️🩹❤️🔥🫠🦢🥀