@zahidafridi1337: نجیب اورکزئی عرف ’’مجبور پختون‘‘ پر ہنگو جیل میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شدید تشدد کی اطلاعات انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ یہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ قانون کی کھلی پامالی بھی ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر واقعے کی شفاف تحقیقات کریں، مبینہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور نجیب اورکزئی کو مکمل قانونی و طبی تحفظ فراہم کیا جائے۔ #Wesatandwithnajeeborakzai