@dr.soul99: آپ کو پتہ ہے ایک شخص کب آپ سے دور ہونا شروع ہوتا ہےجب وہ آپ کو بار بار ایک ہی بات سمجھا سمجھا کر تھک جاتا ہے جب وہ ایک ہی بات بار بار کہہ کر بھی آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے مگر ہر بار اسے محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس کی بات آپ تک پہنچ ہی نہیں رہی پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ کہنا کم کر دیتا ہے پہلے وہ آپ سے بحث کرنا چھوڑتا ہے پھر اس کی شکایتیں ختم ہو جاتی ہیں پھر وہ ناراض ہونا بھی چھوڑ دیتا ہے جو باتیں کبھی اسے رات بھر جگایا کرتی تھیں اب وہ انہیں باتوں پر خاموش رہنے لگتا ہےاور ایک دن وہ آپ سے کچھ کہنا ہی چھوڑ دیتا ہےیہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں انسان آپ سے نہیں، آپ سے اپنی امیدیں توڑ چکا ہوتا ہے۔