@its_ahmad.28: لوگ کہتے ہیں ایک شخص نہ سہی، دوسرا مل جائے گا، مگر دل ہر کسی کو کہاں اپنا مانتا ہے۔ کچھ لوگ صرف پسند نہیں آتے، وہ دل میں اپنی ایک جگہ بنا لیتے ہیں۔ پھر اُن کی جگہ کسی اور کو دینا آسان نہیں ہوتا۔ میں نے بھی بہت سوچا کہ شاید وقت سب بدل دے گا، مگر دل ہر بار تمہاری طرف ہی لوٹ آتا ہے۔ تمہاری عادت سی ہو گئی ہے، اور عادتیں کہاں اتنی آسانی سے چھوٹتی ہیں۔ لوگ میرے لیے نئے رشتے ڈھونڈ سکتے ہیں، مگر میرے دل کا فیصلہ کوئی نہیں بدل سکتا۔ مجھے کسی اور کی تلاش نہیں، مجھے تو بس وہی چاہیے جسے دل نے ایک بار اپنا مان لیا۔ لوگوں کا ماننا ہے ایک نہ سہی تو دوسرا سہی، لیکن میرا ماننا ہے… وہ نہیں تو کوئی بھی نہیں۔ 🥀❤️🩹