@zindalash741: تم اس اذیت کو نہیں سمجھ سکتے، جب اپنا ہی انسان جانتے ہوئے بھی وہی کرے جس سے تم اندر سے ٹوٹ جاتے ہو۔ وہ جانتا ہو کہ تمہیں تکلیف ہوگی، تم روؤ گے، تمہارا سکون چھن جائے گا، پھر بھی اپنی خواہش کو تم پر ترجیح دے۔ سب سے زیادہ درد تب ہوتا ہے جب کوئی زبان سے تمہیں اپنا سب سے خاص کہے، مگر عمل میں تمہاری کوئی قدر نہ کرے۔ محبت ہو یا دوستی، اصل اہمیت لفظوں سے نہیں احساس اور رویے سے ثابت ہوتی ہےکسی کے دل کو بار بار توڑ کر پھر خود کو اچھا انسان سمجھنا صرف ایک دھوکا ہے۔ انسان بہت کچھ بھول سکتا ہے، مگر جس جگہ اسے اپنی بےقدری محسوس ہو، وہ احساس کبھی آسانی سے نہیں بھولتا۔ #fyp